وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، سیکیورٹی اور معیشت سمیت اہم وزارتوں کی سمریز پر فیصلے متوقع

09:28 AM, 7 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں ملکی سلامتی اور معاشی امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ کو داخلی امن و امان اور ملک کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور قومی سلامتی کے چیلنجز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے حالیہ فیصلوں کی توثیق سمیت متعدد وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کی جانے والی اہم سمریاں بھی شامل ہیں جن کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزرا اور متعلقہ ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزیدخبریں