اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے ملک کی چار ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اس سلسلے میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس جنید غفار کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔