لندن:ومبلڈن 2025 میں نواک جوکووچ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں لیجنڈ کہلاتے ہیں۔ ابتدائی سیٹ میں ایلکس ڈی منر کے ہاتھوں 1-6 کی شکست کے بعد ایسا لگا جیسے جوکووچ پریشر میں آ چکے ہیں، لیکن انہوں نے غیر معمولی کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ مسلسل 4-6، 4-6، 4-6 سے جیت کر مخالف کو بے بس کر دیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی جوکووچ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے، جہاں ان کے حریف کا اعلان جلد متوقع ہے