شیخہ اسماء آل ثانی کا شاندار کارنامہ: قاتل پہاڑ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والی پہلی قطری خاتون

08:35 PM, 7 Jul, 2025

دوحہ : قطر کی شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی خطرناک ترین اور 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔ شدید برفباری، موسمی طوفان اور خطرناک راستوں کو عبور کرتے ہوئے شیخہ اسماء نے قومی پرچم لہرا کر اپنی ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

نانگا پربت کو "قاتل پہاڑ" کہا جاتا ہے، لیکن شیخہ اسماء کی یہ کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک امید اور حوصلے کی کرن ثابت ہو رہی ہے۔ یہ ان کی چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم کا نواں سنگ میل بھی ہے۔

مزیدخبریں