کراچی : پیپلز پارٹی کے تجربہ کار رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ان کے جانے سے پارٹی اور سیاسی حلقوں میں گہرا غم چھا گیا ہے۔ سندھ کے وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عبدالستار بچانی ایک بااصول اور عوام دوست رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی جمہوریت اور عوام کی خدمت میں گزاری۔ ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دکھ کی گھڑی ہے اور ہم سب مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔