کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بیٹے کا نام "ویہان کوشال" کا اعلان کیا

09:41 PM, 7 Jan, 2026

نئی دہلی: بالی وڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد اپنے بیٹے کا نام باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر اعلان کر دیا۔

کترینہ اور وکی کے ہاں 7 نومبر 2022 کو شادی کے چار سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اور آج 7 جنوری کو جوڑے نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر اور اس کا نام "ویہان کوشال" مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے۔ کیپشن میں کترینہ اور وکی نے لکھا: "ہمارے دل کی روشنی، ویہان کوشال۔ دعائیں سن لی گئیں، زندگی اب بے حد خوبصورت ہے، اور ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل کر رہ گئی۔"

اس اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی طرف سے جوڑے کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، اور اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے شمار پسندیدگی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں سادگی سے شادی کی تھی، جہاں صرف قریبی عزیزوں اور دوستوں کی شرکت تھی۔
 
 

مزیدخبریں