سری لنکا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دے دیا

08:31 PM, 7 Jan, 2026

دمبولا: دمبولا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جن میں جنیتھ لیاناگے نے 40 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔

پاکستان کے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل تھے۔


 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں