یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم سے زندگی کا نظام درہم برہم، 6 افراد جاں بحق

07:52 PM, 7 Jan, 2026

برسلز: یورپ بھر میں جاری شدید برفباری اور سرد موسم نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، اس وقت یورپ میں موسم سرما کی شدت اپنے عروج پر ہے اور مختلف ممالک میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، شدید برفباری اور ٹھنڈ کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے ہیں جن میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان میں سے 5 افراد فرانس کے مختلف علاقوں میں برفباری کے دوران ہلاک ہوئے جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں ایک خاتون کی موت کی اطلاعات بھی ہیں۔

اس کے علاوہ، یورپ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر پیرس اور ایمسٹرڈیم ایئرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے اور کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں