سندھ میں موبائل فون پر پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج ممکن

05:23 PM, 7 Jan, 2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سندھ کے چھ شہروں میں شہریوں کو موبائل فون کے ذریعے اپنی پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کے مطابق، یہ سہولت سندھ کے چھ مختلف شہروں کی یونین کونسلز میں دستیاب ہوگی، جن میں کراچی مشرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار شامل ہیں۔

اب شہریوں کو ان خدمات کے لیے یونین کونسل دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ اپنے ضروری دستاویزات مکمل کر کے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے اپنے مطلوبہ سرٹیفکیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

نادرا نے مزید کہا کہ اس سہولت کو دیگر علاقوں تک پھیلانے کے لیے کام جاری ہے اور بہت جلد یہ سروس پورے صوبہ سندھ میں دستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں