این اے 130 لاہور: نواز شریف کی کامیابی برقرار، الیکشن پٹیشن قانونی خامیوں کے باعث مسترد

12:50 PM, 7 Jan, 2026

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور میں دائر الیکشن پٹیشن کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر مسترد کر دیا گیا ہے، جس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق 14 فروری کو نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم الیکشن ٹریبونل کے قیام کے باوجود مقررہ مدت میں پٹیشن دائر نہیں کی گئی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن ٹریبونل کے بجائے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی، جو قانون کے مطابق درست فورم نہیں تھا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنانے کے لیے ٹریبونل سے اجازت بھی حاصل نہیں کی گئی۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ درخواست گزار کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جبکہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 کے تحت الیکشن پٹیشن دائر کرتے وقت تمام قانونی لوازمات پورے کرنا ضروری ہوتے ہیں، جو اس کیس میں پورے نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں