وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ میں خوش آمدید، آئین و قانون کے مطابق سرگرمیاں کریں:شرجیل میمن

01:27 PM, 7 Jan, 2026

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور انہیں مناسب پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ میں سیاسی سرگرمیاں کر سکتے ہیں، تاہم یہ تمام کام آئین و قانون کے دائرے میں ہونے چاہئیں۔

شرجیل میمن نے تحریک انصاف کے بعض اقدامات پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ طالبان کا دفتر کھولنا اور جیل سے رہائی کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور سندھ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں