پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم اضلاع کی معاشی ترقی کے لیے چھ اہم تھیمیٹک شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ ترقیاتی پیکج کا حجم ایک ہزار ارب روپے ہوگا اور اس میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدامات ضم اضلاع کی مجموعی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔