فلپائن :فلپائن کے مشرقی حصے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کی وارننگ جاری کی۔ صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کی گئیں، جن کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔
مقامی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی ہے، جبکہ یو ایس جی ایس کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔