سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 11700 روپے مہنگا

05:33 PM, 7 Feb, 2026

کراچی: سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں ایک اہم اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونا 11700 روپے مہنگا ہو کر 519462 روپے تولہ تک پہنچ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 10030 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد دس گرام سونا 445354 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4967 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 444 روپے کا اضافہ ہو کر 8269 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں