راولپنڈی : پاکستان نے خلائی تحقیق کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی جانب بڑی پیش رفت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے پہلے انسانی خلائی مشن کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے
پاکستان کے پہلے خلاباز بننے کا خواب اب حقیقت کے قریب تر ہے۔ سینکڑوں امیدواروں کی ابتدائی اسکریننگ کے بعد صرف 2 امیدواروں کو فائنل کیا گیا ہے۔ یہ امیدوار اپنی ذہنی و جسمانی قابلیت کی بنیاد پر اس کٹھن مرحلے تک پہنچے ہیں۔
یہ دونوں امیدوار اب 6 ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کریں گے، جہاں انہیں زیرو گریویٹی (خلا) اور ہنگامی موسمی حالات سے نمٹنے کی مشقیں کروائی جائیں گی۔
یہ مشن عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سائنسی اہمیت کا ثبوت ہے۔ چین نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے پاکستان کو پہلا غیر ملکی پارٹنر قرار دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی اور سائنسی تعلقات کا عکاس ہے۔ چینی ماہرین پاکستانی امیدواروں کی تربیت اور مشن کی لانچنگ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ستاروں سے آگے: پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تیاریاں تیز، 2 ممکنہ خلاباز منتخب
11:51 AM, 7 Feb, 2026