پیوٹن کا اسلام آباد واقعے پر اظہارِ افسوس، پاکستانی قیادت سے یکجہتی

12:35 AM, 7 Feb, 2026

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیت پر مبنی پیغامات بھجوائے ہیں۔

خطوط میں صدر پیوٹن نے مذہبی اجتماع کے دوران بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور اس کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔

روسی صدر نے واقعے میں جان سے جانے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
 
 

مزیدخبریں