ایشیز ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

06:19 PM, 7 Dec, 2025

برسبین:ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز کا ہدف پورا کیا۔

آسٹریلیا نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں کپتان اسمتھ نے 23 اور ٹریوس ہیڈ نے 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 334 اور دوسری اننگز میں 241 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ یہ میچ صرف دو دن میں مکمل ہوا، اور پہلے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں