اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی تحریک انصاف کے چیئرمین کے طور پر تسلیم کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کمیشن نے 26 نومبر کو بیرسٹر گوہر کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ قانونی وجوہات کی بنیاد پر ان کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔
خط میں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے 13 نومبر کو آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پارٹی کے اندرونی انتخابات کا کیس ابھی زیر التوا ہے اور لاہور ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر حاصل ہے۔ اس لیے بیرسٹر گوہر کو قانونی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ قانونی چارہ جوئی مکمل ہونے تک کسی بھی فرد کو پارٹی کی قیادت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔