مظفرآباد اور وادیٔ نیلم میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں ہوا

11:42 AM, 7 Dec, 2025

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، وادیٔ نیلم اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 4.3 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں تقریباً 10 کلومیٹر دور تھا۔

جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ سے حفاظت کی دعائیں کرنے لگے۔ خوش قسمتی سے، اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں