روس نے سنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس بند کر دی

03:42 PM, 7 Dec, 2025

ماسکو : روس نے سنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime پر پابندی لگا دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سروسز دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ سنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اور غائب ہونے والے پیغامات کے ذریعے کچھ گروہ ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، جس کے بعد سنیپ چیٹ کو ملک بھر میں بلاک کر دیا گیا۔ اسی طرح ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime بھی بند کر دی گئی کیونکہ یہ "غیر منظور شدہ" مواصلاتی ذرائع حکومتی نگرانی سسٹمز سے ہم آہنگ نہیں تھے۔

اس سے پہلے بھی روس گوگل، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام جیسے بڑے عالمی پلیٹ فارمز پر پابندیاں لگا چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں روس کے اندر عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی مزید محدود ہو جائے گی۔ حکومتی مؤقف یہ ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، مگر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے عوام کی معلومات تک رسائی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ اقدامات روس کی نگرانی سسٹمز کو مضبوط کرنے اور ملک میں بیرونی مواصلاتی ذرائع کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، مگر ان کے اثرات عالمی سطح پر روس کے تعلقات اور امیج پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں