افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر اقوام متحدہ میں تشویش، خطے کو خطرات لاحق

01:43 AM, 7 Aug, 2026

نیویارک: افغانستان سے پنپتی دہشتگردی پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے خبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیمیں ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

چینی مندوب کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کی سرحد پار کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مؤثر اور مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

عالمی سطح پر افغانستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کے ممکنہ اثرات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں