لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مون سون کے اختتام کے فوراً بعد پنجاب بھر کے تمام شہروں میں خستہ حال عمارتوں کا جامع سروے کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیوریج اور ڈرینج منصوبوں سے متعلق امپیکٹ اسٹڈی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا جبکہ لاہور کے ڈپٹی کمشنر علی اعجاز اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر نوید احمد شیخ کی کارکردگی کو سراہا۔