مکہ مکرمہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

02:55 PM, 7 Aug, 2026

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

قصرالصفاء پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں