راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں کارروائیاں 6 اگست کو کی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔