یوگنڈا کے قومی فٹبال کپتان ڈیوڈ اووری ڈاکوؤں کے مبینہ حملے میں جاں بحق

02:38 PM, 7 Aug, 2026

کمپالا : یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ اووری ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران ہونے والے مبینہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ واقعہ دارالحکومت کمپالا کے علاقے ماکنڈیے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے 27 سالہ فٹبالر سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر حملہ آوروں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

شدید زخمی اووری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی کلینک اور بعد ازاں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ڈیوڈ اووری یوگنڈا کے معروف کلب ایس سی ولا کے بھی کپتان تھے اور دفاعی و مڈفیلڈ دونوں پوزیشنز پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

ایس سی ولا نے اپنے تعزیتی بیان میں اووری کو ٹیم کا مضبوط ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے کلب ایک باصلاحیت کھلاڑی اور بہترین قائد سے محروم ہو گیا، جبکہ یوگنڈا فٹبال فیڈریشن نے بھی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں