’آوارہ پن 2‘ میں سینسر بورڈ کی ترامیم، کئی مناظر حذف کر دیے گئے

11:57 AM, 7 Aug, 2026

ممبئی : عمران ہاشمی کی نئی فلم ’آوارہ پن 2‘ کو بھارتی سینسر بورڈ سے ریلیز کی منظوری مل گئی ہے، تاہم بورڈ کی ہدایات کے بعد فلم کے کچھ حصوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فلم کو یو/اے 16+ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سینسر بورڈ نے تشدد کے مناظر میں کمی، بعض الفاظ کی تبدیلی اور منشیات و سگریٹ نوشی سے متعلق انتباہی پیغامات شامل کرنے کی ہدایت دی۔

فلم سے تقریباً چار منٹ کا مواد ہٹایا گیا جبکہ چند مناظر میں ترمیم کی گئی۔ اس کے باوجود فلم کا دورانیہ 140 منٹ 20 سیکنڈ برقرار رکھا گیا ہے۔

نیتن ککڑ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’آوارہ پن 2‘ 14 اگست 2026 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ دیشا پٹانی اور شبانہ اعظمی اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ یہ 2007 کی کامیاب فلم ’آوارہ پن‘ کا سیکوئل ہے۔

مزیدخبریں