لاہور: راک سٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی مقبول ترین گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6) کی نئی تفصیلی ویڈیو جھلک 27 اگست کو شائقین کے سامنے پیش کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق "GTA 6: An Extended Look" کو نیٹ فلکس، یوٹیوب اور گیم کی آفیشل ویب سائٹ پر نشر کیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو گیم کے نئے مناظر اور مزید تفصیلات دیکھنے کو ملیں گی۔
تقریباً 13 سال کی تیاری کے بعد آنے والی اس گیم کے پری آرڈرز شروع ہو چکے ہیں۔ جی ٹی اے 6 کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت 79.99 ڈالر جبکہ الٹیمیٹ ایڈیشن 99.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
گیم کی کہانی وائس سٹی اور لیونائیڈا کے خیالی علاقے میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں مرکزی کردار جیسن اور لوسیا ایک ناکام واردات کے بعد خطرناک حالات میں پھنس جاتے ہیں۔
راک اسٹار کے مطابق گیم کا ابتدائی ورژن سنگل پلیئر موڈ پر مبنی ہوگا، جبکہ آن لائن یا ملٹی پلیئر فیچر کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔