ہاکی ورلڈ کپ 2026: پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں اور کوچز کو 2 کروڑ روپے کا الاؤنس دے دیا

10:13 AM, 7 Aug, 2026

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی ادا کر دیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق یہ رقم ٹیم کے دورۂ ورلڈ کپ کے دوران مالی سہولت کے لیے فراہم کی گئی ہے، تاکہ کھلاڑی بغیر کسی پریشانی کے اپنی تیاریوں اور کھیل پر توجہ دے سکیں۔

پی ایچ ایف نے میگا ایونٹ کے لیے دیگر انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں، جن میں سفری معاملات، رہائش، ٹرانسپورٹ، ٹریننگ سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی شامل ہے۔

پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو عالمی مقابلے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔

مزیدخبریں