اوور 60 ورلڈ کپ 2026: پاکستانی ٹیم عالمی مقابلے کے لیے کینیڈا روانہ

09:59 AM, 7 Aug, 2026

لاہور: پاکستان کی عمر رسیدہ کھلاڑیوں پر مشتمل اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ ہوگئی ہے۔ ایونٹ 9 سے 23 اگست تک مسی ساگا میں منعقد ہوگا، جس میں 14 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں قومی اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ٹیم کے لیے کامیابی کی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

قومی ٹیم کی قیادت فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر ساجد علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 9 اگست کو ویلز کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں