وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عمرہ کی سعادت،ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں

09:23 AM, 7 Aug, 2026

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مسجد الحرام میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان سمیت امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفد کو عمرہ کی ادائیگی سے قبل کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی، جہاں انہوں نے عبادات ادا کیں اور روحانی لمحات گزارے۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور دیگر ارکانِ وفد نے پاکستان کی ترقی، عوام کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

اعلیٰ سطحی پاکستانی قیادت کا یہ دورہ مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

مزیدخبریں