صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کا 15 ارب روپے کا نیا منصوبہ

10:25 PM, 7 Aug, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور بلدیاتی اداروں کی مالی حیثیت کو مضبوط کرنے کے لیے نئی صفائی فیس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق، شہریوں سے ماہانہ 200 روپے سے 5000 روپے تک صفائی فیس وصول کی جائے گی۔
یہ فیس رہائشی علاقوں کے لیے کم جبکہ کمرشل مقامات کے لیے زیادہ رکھی جائے گی تاکہ کچرا اٹھانے کے اخراجات کا بوجھ منصفانہ طور پر تقسیم کیا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوں کی فراہمی کا عمل مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ پہلے دو ماہ تک بلز کاغذی شکل میں گھروں اور دفاتر تک بھیجے جائیں گے، بعد ازاں ڈیجیٹل نظام کو مکمل طور پر رائج کر دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق، محکمہ بلدیات نے ابتدائی سال میں 15 ارب روپے کی آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے، جو صوبے میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

مزیدخبریں