نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، صارفین کے لیے خوشخبری

05:51 PM, 7 Aug, 2025

اسلام آباد: نیپرا نے اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت فی یونٹ 1.88 روپے کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمی اگست سے اکتوبر 2025 تک لاگو ہوگی۔
یہ کمی اگست سے اکتوبر 2025 کے دوران لاگو ہوگی، جس سے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف حاصل ہوگا۔ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس رعایت میں شامل نہیں ہوں گے۔

نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کے بعد وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا ہے تاکہ منظوری دی جا سکے۔

مزیدخبریں