لانڈھی ایکسپورٹ زون کی فیکٹری میں شدید آگ، کئی منزلیں متاثر

02:25 PM, 7 Aug, 2025

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک پانچ منزلہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جسے فائر بریگیڈ نے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے۔ موقع پر 16 فائر ٹینڈرز اور 2 بوزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

آگ لگنے سے فیکٹری کی کئی چھتیں منہدم ہو چکی ہیں، تاہم فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ نقصان کو روکا جا سکے۔

ریسکیو حکام نے علاقے کو خالی کرانے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصان کا اندازہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں