لاہور میں سورج کی تپش برقرار، درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ، آلودگی میں تشویشناک اضافہ

08:36 AM, 7 Aug, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سورج کی تپش برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر میں ماحولیاتی آلودگی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہری حلقے فضا کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خشک موسم، گاڑیوں کا دھواں، اور صنعتی سرگرمیاں آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ فضائی آلودگی کے باعث سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزیدخبریں