ویڈیو اور وائس کالز کے لیے واٹس ایپ میں شور کم کرنے کی سہولت

08:21 PM, 7 Apr, 2026

کیلیفورنیا:  واٹس ایپ نے اپنی ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو وائس اور ویڈیو کالز کے دوران پس منظر کی آواز کو خود بخود کم کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں آزمایا جا رہا ہے۔ اس کی بدولت اگر آپ ہجوم یا ٹریفک والے ماحول میں کال کریں گے تو دوسری جانب کی آواز زیادہ واضح سنائی دے گی۔

صارفین کال کے دوران اس فیچر کو خود آن یا آف کر سکتے ہیں۔ یہ آپشن کال مینیو میں "Raise Hand" اور "Share Screen" کے نیچے نظر آئے گا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے سے فعال ہوگا۔

چونکہ یہ ابھی بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

مزیدخبریں