راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا 274 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی سلامتی کے داخلی و خارجی امور کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔فورم نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور معصوم شہریوں کی عظیم قربانیوں کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل نے دو ٹوک الفاظ میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری کارروائیاں ملک سے اس ناسور کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
کانفرنس کے شرکاء نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی سطح پر مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارت کاری کے اپنے دیرینہ موقف پر سختی سے قائم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس؛ دہشت گردی کے خلاف 'انٹیلی جنس آپریشنز' تیز کرنے کا حکم
05:53 PM, 7 Apr, 2026