راولپنڈی میں 20 اپریل تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی

10:05 AM, 7 Apr, 2026

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، جس کے تحت راولپنڈی میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
 جلسے، جلوس، ریلیاں اور 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق قانون توڑنے والوں کے خلاف زیرِ دفعہ 144 فوری کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں