قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کا سپیکر کے ساتھ جھگڑا، پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج

08:48 PM, 7 Apr, 2025

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان اور سپیکر کے درمیان سخت تکرار ہوئی، جب پی ٹی آئی نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت طلب کی، لیکن سپیکر نے ان کی درخواست رد کر دی۔

اس پر پی ٹی آئی کے اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا اور "ساڈا حق ایتھے رکھ کے" کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر اراکین سیڑھیوں پر بیٹھ گئے، جس سے اجلاس میں ہلچل مچ گئی۔

بعد میں اپوزیشن ارکان احتجاج ختم کر کے لابی میں چلے گئے، اور پی ٹی آئی نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی تقریر کے دوران بھی نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔

مزیدخبریں