وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن: بھارت سے سات ہزار سکھ یاتری پاکستان کا رخ کریں گے

05:49 PM, 7 Apr, 2025

لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات کے دوران اس سال بھارت سے سات ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، اور انہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ خالصہ جنم دن کی 326 ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ کی تقاریب میں بھارت اور دنیا بھر سے سکھ یاتری حصہ لیں گے۔

پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ یہ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور دیگر مقامات کی یاترا کریں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکیورٹی اداروں اور دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اور سکھ یاتریوں کے لیے ویزہ فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں