حرا مانی کی بغیر میک اپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

04:01 PM, 7 Apr, 2025

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کو بغیر میک اپ کے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر فیملی کے ساتھ گزرا ایک لمبا وقت شیئر کیا، جس میں انہیں بغیر میک اپ کے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں حرا مانی اپنے بیٹے کو سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں جبکہ فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحے بھی شیئر کر رہی ہوتی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر ان کی بغیر میک اپ کی شکل پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ "حرا مانی کی شکل بغیر میک اپ کے بہت بدلی ہوئی لگ رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے کہا "حرا مانی سے زیادہ مانی اچھی لگ رہی ہیں"۔ اس پر مزید ایک تبصرہ آیا کہ "میں تو ہمیشہ یہ سوچتی ہوں کہ بغیر میک اپ کے بھی حرا مانی سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہوں"۔ ان تبصروں کے بعد حرا مانی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں