دہشتگردی سے متعلق فیصلے پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے، سپریم کورٹ

03:35 PM, 7 Apr, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا کنٹرول پارلیمنٹ کا کام ہے، نہ کہ عدالت کا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت فیصلے سے یہ سوچے کہ دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی، تو وہ فیصلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ کورٹ مارشل سے متعلق کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں، اور عدالت صرف یہ دیکھے گی کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہو رہا ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے سوال کیا کہ فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت کام کر رہی ہیں، اگر وہ آرٹیکل 175 کے دائرہ کار میں نہیں آتیں؟

بعد ازاں، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں