پشاور: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق، یکم اپریل سے اب تک 1355 افغان مہاجرین کو طورخم کے راستے واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔ اتوار کو 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا گیا۔
پنجاب سے بھی ایک ہزار 47 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر طورخم روانہ کیا گیا ہے، جہاں انہیں آج افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف حکومتی اقدامات کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کی کارروائی تیز کی گئی ہے۔