پاکستان دشمنوں کے خلاف کارروائی ہوگی:فیصل واوڈا

03:14 PM, 7 Apr, 2025

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں کے بارے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک دشمن عناصر کو اب برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی، اور ان کی گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں، لیکن مئی میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں آئیں گی، جو کہ ہمیشہ کی طرح سیاسی مخالفین سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ پہلے برداشت کی گئیں اور نہ اب کی جائیں گی، اور ملک کے دشمن عناصر کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں