سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دوران طواف حجر اسود کے قریب زیادہ دیر تک رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ وزارت کے مطابق، حجر اسود کے قریب رکنے سے طواف میں خلل پڑتا ہے اور دیگر زائرین کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
وزارت نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف طواف کے دوران زائرین کی سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ ذہنی سکون بھی حاصل ہوگا۔ عمرہ زائرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دیگر افراد کا خیال رکھیں اور طواف کے راستے میں رکاوٹ سے گریز کریں۔
اس کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر کیا گیا ہے، اور ان پابندیوں کے جون کے وسط تک ختم ہونے کا امکان ہے۔