ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس میں خسرہ کی وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں 480 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں ملک بھر میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، خسرہ کی وبا نہ صرف ٹیکساس بلکہ نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس تک پھیل چکی ہے۔ امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اس حوالے سے بتایا کہ 2025 کے آغاز سے اب تک 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ خسرہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے MMR ویکسین سب سے مؤثر طریقہ ہے اور 2000ء میں امریکہ نے خسرہ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب، افریقی ملک انگولا میں ہیضے کی وبا بھی پھیل رہی ہے، جس سے 108 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق، جنوری سے اب تک 3,147 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
یہ دونوں وبائیں عالمی سطح پر صحت کے نظام کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔