لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کردی

01:25 PM, 7 Apr, 2025

لاہور: لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی جرسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی پہنے دکھایا گیا۔

لاہور قلندرز نے اس بار اپنی ہوم اور اوے جرسی بھی متعارف کرائیں، جو نئے رنگوں میں ڈیزائن کی گئی ہیں، جبکہ ٹیم کی روایتی رنگ سکیم برقرار رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں "قلندرز نائٹ" کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں ٹیم کا آفیشل ترانہ لانچ کیا گیا اور شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارمنس دی اور ایک شاندار لیزر شو کا بھی اہتمام کیا گیا، جسے شہریوں نے بہت پسند کیا۔

پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں