وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "صحت مند پنجاب" وژن اور ہیلتھ ریفارمز کا آغاز

12:57 PM, 7 Apr, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم صحت کے موقع پر پنجاب میں "صحت مند پنجاب" کے وژن کے تحت نئے ہیلتھ ریفارمز کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولتیں عوام تک پہنچانے کے لیے فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 صحت مراکز کو جدید کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے، اور عوام کو ان کے گھروں تک ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ان مراکز میں صحت کی بہتر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں میں علاج، طبی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جلد ہی پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں ایک کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ فعال ہو جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایمرجنسی کے دوران پسماندہ علاقوں سے مریضوں کو بڑے شہروں لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے۔ عالمی یوم صحت کا مقصد صحت کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 2025 کے عالمی یوم صحت کا تھیم "صحت مند آغاز، پر امید مستقبل" ہے، جو زچہ اور بچہ کی صحت اور سلامتی پر زور دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت مند طرز زندگی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ عوام کی صحت اور معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں