پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدید مندی ، 6,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

12:39 PM, 7 Apr, 2025

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 3,297 پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے بعد انڈیکس 1,15,499 کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان اور بھی بڑھا، اور ایک ہی دن میں 6,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 6,153 پوائنٹس کی کمی سے 1,12,637 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے دوران 100 انڈیکس میں 1,800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1,20,793 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم، دن کے اختتام تک مندی نے مارکیٹ کو متاثر کیا اور 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,18,791 پر بند ہوا۔

مزیدخبریں