قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے، ایجنڈا جاری

12:34 PM, 7 Apr, 2025

اسلام آ باد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، اور اس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات دیے جائیں گے۔

ایجنڈے میں وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975 میں ترمیم کے لیے بل پیش کریں گے، جبکہ وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 بھی ایوان میں پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی 2023 اور 2024 کی رپورٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی پیش کی جائے گی، جسے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق ایوان میں پیش کریں گے۔

مزیدخبریں