غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں 46 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ حالیہ حملوں کے بعد شہدا کی تعداد 1,000 سے زیادہ ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 50,695 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار بن چکے ہیں۔
غزہ شہر میں ایک اور ڈرون حملے کے دوران ایک باپ اور اس کی بیٹی بھی شہید ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی غزہ میں نیا سکیورٹی کوریڈور قائم کر لیا ہے، جس سے علاقے میں فوجی کارروائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
اسرائیلی فورسز کے جنگی جرائم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں 15 امدادی کارکنوں کی ہلاکت دکھائی گئی ہے۔ یہ ویڈیو ایک شہید امدادی کارکن کے موبائل سے حاصل کی گئی، جس میں واضح طور پر ایمبولینسز، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں، جن پر پہچان کے نشانات موجود ہیں۔